اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی لکسمبرگ میں منعقدہ ایک روزہ نشست کے بعد منگل کے روز ویانا پہنچے جہاں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمد کے ساتھ دونشستیں منعقد ہوئیں۔
ایران اور پانچ جمع ایک رکن ممالک کے مابین گفتگو، ویانا میں نائب وزرائے خارجہ اور ماہرین کی سطح پر منعقد ہو رہی ہیں۔ ایران کے ایٹمی ماہرین کی ٹیم کی قیادت حمید بعیدی نژاد کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم ایک روزہ نشست کے لئے پیر کے روز لکسمبرگ پہنچی تھی جہاں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے فرانسیسی، جرمن اور برطانوی ہم منصبوں اور اسی طرح یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ سے ملاقات کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169